کراچی سے چترال تک عوام حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں: سراج الحق

بذریعہ Hasnain
24 مناظر

ہم دوست نیوز ( اسلام آباد ): امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ناکامی کے بعد کراچی سے لے کر چترال تک عوام پی ٹی آئی سے مایوس ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت عدالتوں، ایوان اور الیکشن کمیشن کو اپنی مٹھی میں رکھنا چاہتی ہے ، یہ آرڈیننس کے ذریعے اپنے کام نکلوا رہے ہیں ، ہر بار نیا قانون لایا جاتا ہے ، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، پاکستان دنیا میں تنہا رہ گیا ہے ، کشمیر کو ہندوستان نے ہڑپ کر لیا ، کشمیر کی قوم کو انہوں نے جیل خانوں میں بند کر رکھا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عدالتوں، ایوان اور الیکشن کمیشن کو اپنی مٹھی میں رکھنا چاہتی ہے ، یہ آرڈیننس کے ذریعے اپنے کام نکلوا رہے ہیں ، ہر بار نیا قانون لایا جاتا ہے ، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، پاکستان دنیا میں تنہا رہ گیا ہے ، کشمیر کو ہندوستان نے ہڑپ کر لیا ، کشمیر کی قوم کو انہوں نے جیل خانوں میں بند کر رکھا ہے۔

انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہ عالمی طاقتیں افغانستان کے معاملے میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ عالمی اقوام کو جلد از جلد طالبان حکومت کو تسلیم کرلینا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply