لاہور ائیرپورٹ پر طیارے کے ٹائر پھٹ گئے: پروازیں معطل

بذریعہ Hasnain
39 مناظر

ہم دوست نیوز ( لاہور ): لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارے کو رن وے پر اڑان بھرنے سے کچھ دیر قبل حادثہ پیش آگیا۔

تفصیل کے مطابق ٹیک آف کے وقت طیارے کے تین ٹائر بلاسٹ ہوگئے، جس سے طیارے کا رخ مڑ گیا اور حادثے سے قبل ہی جہاز کے پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگا کر جہاز کو روک لیا۔

جہاز کارگو سامان لے کر پاکستان سے بحرین جارہا تھا۔

جہاز کے ساتھ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد رن وے پر دوسری پروزاوں کو ٹیک آف میں مسائل کا سامنا ہے جس سے پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

جہاز کو رن وے سے ہٹایا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply