وزیراعظم کا 12 ربیع الاول کی تیاریوں کا جائزہ

بذریعہ Hasnain
37 مناظر

ہم دوست نیوز ( اسلام آباد ): وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 12 ربیع الاول کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رواں برس ہونے والی 12 ربیع الاول کی تقاریب تاریخی نوعیت کی ہوں گی۔

عمران خان نے کہا کہ12 ربیع الاول کی تقریب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی.، رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے پوری دنیا کو آپ ﷺ کی سیرت کی آگاہی دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اتھارٹی کے ذریعے حضور پاکﷺ کی سیرت کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دی جائے گی جبکہ اتھارٹی کے ذریعے نوجوان نسل کو بھی مسلمانوں کی تاریخ اور اسلامی انقلاب کے پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، ڈاکٹر ارسلان خالد اور سینیٹر فیصل جاوید نے شرکت کی

Related Articles

Leave a Reply