گورنر چوہدری سرور کا یورپی پارلیمنٹ کا دورہ

بذریعہ Hasnain
79 مناظر

ہم دوست نیوز ( برسلز ): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے برسلز میں 26 سے زائد ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ گورنر پنجاب یورپی پارلیمنٹ کے تین نائب صدور سے بھی ملے ہیں۔ ساتھ ساتھ گورنر پنجاب نے یورپی پارلیمنٹ کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ ملاقاتیں مثبت رہی ہیں۔

گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا ہے۔

گورنر پنجاب کا یورپی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا پہلا راونڈ مکمل ہو گیا ہے اور اب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کل سے ہنگری کا دورہ شروع کریں گے۔ گورنر پنجاب ہنگری کے دورے کے بعد اٹلی جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب اٹلی اورہنگری میں بھی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے

Related Articles

Leave a Reply