قومی اجلاس کا اجلاس کل 11 بجے طلب

بذریعہ Hasnain
25 مناظر

ہم دوست نیوز ( اسلام آباد ): کل بروز جمعہ قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، ایجنڈے کے مطابق امیگریشن ترمیمی بل 2021 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق مسلم فیملی لاز 2021 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل 2021 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق پرائیویٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2021 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2021 بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply