پاکستان میڈیکل کمیشن کی نااہلی نے ہزاروں طلبہ کا مستقبل داو پہ لگا دیا

بذریعہ Hasnain
26 مناظر

ہم دوست نیوز ( اسلام آباد ): پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے مسلسل نااہلی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے کم و بیش ایک لاکھ طلبہ کا مستقبل داو پر لگ چکا ہے۔

میڈیکل جامعات میں داخلہ دینے والے امیدواروں کا نتیجہ تاحال مسلسل تبدیل ہو رہا ہے، پورٹل پر کبھی امیدواروں کو کامیاب تو کبھی ناکام قرار دیا جاتا ہے، والدین اور طلباء تذبذب کا شکار ہے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت میڈیکل جامعات کے داخلے ٹیسٹ میں ملک بھر سے 64 فیصد طلباء کو ناکام قرار دیا گیا جبکہ ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ میں ملک بھر سے کامیابی کا تناسب 35.4 فیصد رہا۔

پی ایم سی میڈیکل جامعات داخلہ ٹیسٹ میں 1 لاکھ 94 ہزار ایک سو 33 امیدواروں میں سے ایک لاکھ 25 ہزار 4 سو 53 طلباء کو ناکام قرار دیا گیا جبکہ ملک بھر سے 68 ہزار 680 طلباء کو کامیاب قرار دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply