آرمی چیف کا ائیر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ

بذریعہ Hasnain
32 مناظر

ہم دوست نیوز ( کراچی ): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ائیر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ کیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے آرمی چیف کے کراچی دورے کے متعلق پریس ریلیز جاری کی گئی۔

پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے چینی ساختہ ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم کی آرمی ایئرڈیفنس میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف کو کمانڈر ایئر ڈیفنس نے ویپن سسٹم سے بھی آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت کے موقع پر سینئر چینی حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم کی پاک فوج ایئر ڈیفنس میں شمولیت کا مشاہدہ کیا جبکہ آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایئرڈیفنس مجموعی دفاعی نظام میں خصوصی اہمیت کاحامل ہے، ایئرفورس اورآرمی ایئرڈیفنس فضائی سرحدوں کےدفاع کیلئےمثالی کام کررہےہیں۔

Related Articles

Leave a Reply