ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں 4 بچوں کی ہلاکت کا سبب کیا؟

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں 4 بچوں کی ہلاکت کا سبب کیا؟
‏سرگودھا: (ہم دوست نیوز) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں چار بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ ‏نرسری میں گنجائش سے زیادہ بچوں کے باعث مسئلہ ہوا۔
دوسری جانب ‏اسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،4 رکنی تحقیقاتی ٹیم ڈائریکٹر ہیلتھ ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ، پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال تحقیقات کیلئے اسپتال پہنچ گئی ہے ۔
واضح رہے گزشتہ روز کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے نرسری وارڈ میں آکسیجن کی کمی سے 4 شیر خوار بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی ،کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔

Leave a Reply