پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں 30 سے 40 اور برانڈز گھی اور کوکنگ آئل 60 سے 70 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

اسکے علاوہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی گزشتہ ہفتے کی نسبت تیس سے چالیس روپے مہنگی ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ ہفتہ پنتالیس روپے فروخت ہونے والا ٹماٹر ستر روپے فی کلو ہوگیا ہے

شہریوں کا کہنا ہے مزدور اور تنخواہ دار طبقہ منہگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے ، بڑھتی مہنگائی سے اب تو گھر کا کچن چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے

Leave a Reply