اسلام آباد : بادل گرج میں بجلی چمکنے سے شہری بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئے

اسلام آباد : بادل گرج میں بجلی چمکنے سے شہری بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئے
ہم دوست نیوز:(موسم) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی تیز ‏بارش کے بعد صبح تو خوشگوار ہو ہی گئی ہے ہر منظر بھی نکھرا نکھرا لگ رہا ہے ۔ لیکن گزشتہ شب ہونے والی ‏موسلا دھار بارش اور مُسلسل کڑکتی بجلی نے اسلام آباد میں خوفناک ماحول بنا رکھا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام کے شہری سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
منیر احمد نامی صارف کا کہنا تھا کہ ‏اسلام آباد میں بارش اور بجلی کی گھن گرج نئی بات نہیں۔مگر کچھ دیر سے مسلسل جس طرح بادل گرج رہے ہیں یہ سب انتہائی غیر معمولی ہے۔نجانے اس وقت کا دھماکہ کیسا ڈرا دینے والا ہو گا جس کو قیامت کہتے ہیں!
یا اللہ رحم۔۔

Leave a Reply