‏شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر خزانہ مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وزیر خزانہ کی مدت ختم ہونے کے بعد شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے شوکت ترین وزیر اعظم کے مشیر خزانہ اور ریونیو کے مشیر ہوں گے تاہم شو کت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

شو کت ترین کی تعیناتی کے حوالے سے صدرمملکت نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت کی جانب سے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ شوکت ترین کو کے پی کےسے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گاا گر شوکت ترین سینیٹر منتخب ہوتے ہیں تو ان کو وہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر کی سولہ اکتوبر کو مدت پوری ہوگئی ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شوکت ترین کو وفاقی وزیر کے طور پر کام جاری رکھنے کے لئے سینیٹربنوانا قانونی تقاضا ہے

Leave a Reply