آرمی چیف اور وزیراعظم کا این سی او سی کا دورہ

ہم دوست نیوز ( اسلام آباد ): آرمی چیف اور وزیر اعظم کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے این سی او سی کا دورہ کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق این سی او سی کی جانب سے آرمی چیف اور وزیراعظم کے دورے کے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق این سی او سی میں ڈائریکٹر جنرل این سی او سی میجر جنرل آصف حمود گورائیہ نے کورونا صورتحال اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کورونا کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے این سی او سی اور صوبوں کی کاکردگی کو سراہا جبکہ وزیراعظم نے این سی اوسی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستانی عوامی کی بہتری اور وباء سے بچاو کیلئے اقدامات کو بھی سراہا۔

Leave a Reply