ڈینگی قابو میں نہ آ سکا

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید241 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 286 ہو گئی۔

ادھر پنجاب میں ڈینگی کے مزید 279 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے204 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید 141 شہری متاثر ہوئے اور تین مریض بھی انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے

Leave a Reply