ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ “ٹروتھ سوشل” لانچ ہونے سے قبل ہی ہیک ہوگئی

ہم دوست نیوز ( واشنگٹن ) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حوالے سے بڑا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق اب وہ اپنی ویب سائٹ لانچ کریں گے کیونکہ پہلے سے موجود سوشل ویب سائٹس ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال میں غیر ضروری پابندیاں لگاتی رہتی ہیں اور حقیقت لوگوں سے چھپاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم ہیکر کی جانب سے ٹروتھ سوشل کو لانچ ہونے سے قبل ہی ہیک کر کے اس پر سور کی تصاویر لگائی ہے۔

ہیکرز کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ یہ ہیکنگ کا واقعہ نفرت کے خلاف جنگ کا ایک حصہ ہے۔

ویب سائٹ کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

Leave a Reply