محکمہ موسمیات نے سرما سے خبردار کردیا

ہم دوست نیوز ( لاہور ): محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہِ اکتوبر کے دوران ملک بھر میں ماسوائے جنوبی پنجاب کے بارش کے پچھلے تمام تر ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں اس سال برفباری بھی اپنے مقررہ اور معمول کے وقت سے پہلے شروع ہوچکی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے دوچار ہے ، رواں سال ملک میں موسم سرما کے دوران بارشیں معمول سے تھوڑا زائد برسنے کا امکان ہے اور سرما سے بچ کر رہنے کی ضرورت ہے.

Leave a Reply