اہم خبر :وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

اہم خبر :وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

ہم دوست نیوز:(اہم خبر ) وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کی چینی صدر کو کمیونسٹ پارٹی کی صدسالہ تقریبات پر مبارکباد دی ۔وزیراعظم نے 4 دہائیوں میں چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کو سراہا ۔
پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی۔‏دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کی کورونا کیخلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی ۔‏وزیراعظم نے چین کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کیلئے انسداد کورونا امداد کو سراہا ۔
دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔‏وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر کام کا جلد آغاز ترقی کا باعث بنے گا، وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چینی اقدام کو بھی سراہا۔
دونوں رہنماؤں میں مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
‏دونوں رہنماؤں کی افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے دنیا کردار ادا کرے۔‏افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے مدد کرنی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

Leave a Reply