کیلے کے تذکرے پر خاتون اینکر بے ساختہ مسکرانے لگی ، وڈیو وائرل ہو گئی

کیلے کے تذکرے پر خاتون اینکر بے ساختہ مسکرانے لگی ، وڈیو وائرل ہو گئی
ہم دوست نیوز:( سوشل میڈیا) کیلے کے تذکرے پر خاتون اینکر بے ساختہ مسکرانے لگی ، وڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیلے کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے گفتگو ہو رہی ہوتی ہے۔ تجزیہ کار گفتگو کر رہا ہوتا ہے کہ سندھ میں کیلا بہت زیادہ کاشت ہو رہا ہے لیکن یہاں کے زمیندار خرچہ یا ریسرچ نہیں کرتے ۔ ہمسایہ ملک بھارت میں بڑے سائز کا کیلا کاشت ہوتا ہے ، کیلے کا سائز اور خوشبو اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اگر کمرے میں پانچ یا چھ کیلے پڑے ہوئے ہوں تو پورے کمرے میں مہک پھیل جاتی ہے ۔ اس دوران پروگرام اینکر علوینہ آغا بے ساختہ مسکرانے لگتی ہے۔ کیلے کی کاشت اور پیداوار کے متعلق سنجیدہ گفتگو کے دوران اینکر کی جانب سے بے ساختہ مسکرانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیلے کھانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

خیال رہے پاکستان میں کیلے کا بھرپور سیزن ستمبر تا مارچ کے دوران ہوتا ہے جبکہ پھل کی زیادہ تر پیداوار صوبہ سندھ سے حاصل ہوتی ہے ۔

Leave a Reply