اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو عائشہ سیٹھی گیس سلنڈر دھماکے میں شہید ہو گئیں
ہم دوست نیوز:( اہم ترین )اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو( آئی بی ) عائشہ سیٹھی گیس سلنڈر دھماکہ میں شہید ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپنے اپارٹمنٹ میں گیس کے اخراج کی وجہ سے سلنڈر دھماکے میں عائشہ سیٹھی شہید ہو گئیں۔
To Him we belong, and to Him we shall return.
Ms. Ayesha Sethi – Graduate of SS Department (MPhil – Spring 2018) is no more among us. She passed away due to a gas explosion at the residential flats in Sector H-13 of Islamabad on Sunday. pic.twitter.com/pwAtHuLY9V
— Department of Strategic Studies, NDU Pakistan (@SSDeptNDU) November 1, 2021
صحافی ذولفقار راحت نے عائشہ سیٹھی کے انتقال پر کہا کہ “عائشہ سیٹھی ہماری بہت ہی اچھی دوست پتہ نہیں ہم سب سے ،دوستوں سے ، ماں باپ سے اور بہن بھائیوں سے کیوں دور چلی گئی ؟ جہاں سے کوئی بھی واپس نہیں آتا ۔ذولفقار راحت نے کہا کہ وه ایک چمکتا ستارا تھی جو دل میں ٹھان لیتی تھی ،وہ پھر کر کے چھوڑتی تھی ۔حالات خواہ کیسے ہی کیوں نہ ہوں ۔وہ مقابلہ کرنا خوب جانتی تھی ۔انتہائی محنتی، نڈر اور باکردار لڑکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی، سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 2بچے جاں بحق،7افراد زخمی
ذولفقار راحت نے فیس بُک پوسٹ میں مزید کہا کہ عائشہ سیٹھی نے کچھ عرصہ پہلے مقابلے کا امتحان پاس کر کے اپنی شخصیت کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے محکمہ کا انتخاب کیا ۔کل اتوار کے روز اسلام آباد میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ اچھے لوگوں کو اللہ میاں بھی اتنی جلدی کیوں بلا لیتے ہیں ۔یہ راز بھی صرف وہی جانتا ہے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون!