رحیم یار خان پیر بابا سانپ

رحیم یار خان میں پیر بابا سانپ بن گیا ؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

رحیم یار خان میں پیر بابا سانپ بن گیا ؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

ہم دوست نیوز:( سوشل میڈیا) کیا کوئی پیر سانپ کا روپ بدل کر مریدوں سے زیارت کروا سکتا ہے ؟ یقیناً یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب ہاں میں نہیں دیا جا سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، یہ ویڈیو ضلع رحیم یار خان کے علاقہ سردار گڑھ کے قریب موضع پوران کی ہے جہاں کسی قبرستان میں پیر کے دربار کے قریب جھاڑیوں میں سانپ آکر بیٹھ گیا ، لوگوں نے سمجھا کہ پیر صاحب زیارت کروانے آگئے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ پیر صاحب (سانپ) کو چھونے کے لیے بے تابی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پیر ( سانپ ) سے عقیدت کا یہ عالم ہے کہ پیچھے سے ہدایات دی جارہی ہیں کہ سانپ بابا کو بائیں ہاتھ سے نہ چھوئیں بلکہ اپنا دایاں ہاتھ استعمال کریں۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

لوگ جس طرح عقیدت میں سانپ کو چھو رہے ہیں اس طرح سانپ کسی کو کاٹ بھی سکتا ہے ، کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واکنگ ٹریک پر اپنے پالتو کتے کے ساتھ واک ؟ وائرل ویڈیو سے نئی بحث چھڑ گئی

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا اس پیر سانپ سے اس قدر اندھی عقیدت سے محسوس ہوتا ہے جیسے قوم جہالت کے آخری درجے پر فائز ہو چکی ہے ۔
صارف نے مزید لکھا کہ آج کل کھیتوں میں کلوری پائیری فاس کمیکل کی حد سے زیادہ مقدار میں سپرے کی جارہی ہے جس کے سبب سانپ بے ہوش آکر یہاں چھپا ہوگا اور جب اسے ہوش آئے گا تو اپنا کرشمہ دکھا کر چلا جائے گا۔
۔

Leave a Reply