ملالہ یوسفزئی کا شوہر عصر ملک کون ہے ؟

ملالہ یوسفزئی کا شوہر عصر ملک کون ہے ؟

ہم دوست نیوز:( اہم خبر) نوبل ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ اور معروف سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے نکاح کر لیا ہے ، ان کے شوہر عصر ملک کون ہیں ؟ کیا کام کرتے ہیں۔ ہم دوست نے پتا لگا لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے افسر ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں
عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔

ملالہ کے شوہر عصر ملک لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔

واضح رہے آج ملالہ یوسفزئی نے نکاح کے موقع پر لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں ، سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کی شادی کا ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Leave a Reply