سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر ننھا مداح زار و قطار رونے لگا ، ویڈیو وائرل

سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر ننھا مداح زار و قطار رونے لگا ، ویڈیو وائرل

ہم دوست نیوز:( کرکٹ اسپیشل) سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی شائقین افسردہ ہیں۔ اس افسردگی کا اظہار شایقین سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں ، ایسے ہی ایک ننھے مداح کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو قومی ٹیم کی شکست پر دل برداشتہ ہو کر رونے لگ پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر زار و قطار رونے والے ننھے مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک ننھا بچہ پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل دیکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر الیون زندہ باد پاکستان پائندہ باد

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہارتی ہے تو بچہ زار و قطار رونے لگتا ہے جس پر اُس کے والد اُسے چُپ کروانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بچہ چُپ نہیں ہوتا۔


یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست سے دوچار کر کے ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

Leave a Reply