پاک فوج کے سپہ سالار سے چین اور روس کے نمائندوں کی ملاقات

پاک فوج کے سپہ سالار سے چین اور روس کے نمائندوں کی ملاقات

ہم دوست نیوز:(اہم خبر) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف سے چین اور روس کے افغانستان سے متعلق نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین اور روس کے نمائندوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ اورعلاقائی استحکام میں کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم خبر :وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں ممالک کے نمائندوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply