میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے 11 سالہ بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، بڑی پیشرفت
ہم دوست نیوز:( اہم خبر) اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میں میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے 11 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کے والدین کا پتا چل گیا ہے ۔
یاد رہے گزشتہ پیر کی صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میں غیر فعال میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے 11 سالہ بچی کی لاش ملی تھی۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق کے بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ جسم پر زخم اور خراشیں بھی پائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو عائشہ سیٹھی سلنڈر دھماکے میں شہید ہو گئیں