میاں ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی

ہم دوست نیوز:(اہم خبر) سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

اس آڈیو ٹیپ میں ثاقب نثار مبینہ طور کہہ رہے ہوتے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔
آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ آڈیو ٹیپ وائرل ہو گئی ہے ۔

Leave a Reply