فضائی حدود

فضائی حدود:‏پاکستان سےگزرنے دیں، بھارت کے ترلے

ہم دوست نیوز:( اہم خبر) بھارت پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے منتیں ترلے کرنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

مودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ درخواست دی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان کی حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن( سی اے اے ) تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کرے گی جس کے بعد حکومت پاکستانی حکام بھارت کی درخواست پر فیصلہ کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرلائن کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا گیا
خیال رہے پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

Leave a Reply