پیٹرول پمپس حکومت

پیٹرول پمپس کی بندش کا معاملہ، بڑی خبر آ گئی

ہم دوست نیوز:( اہم خبر ) ذرائع کے مطابق حکومت نے پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع مزید بڑھانے  پر ابتدائی رضامندی ظاہر کردی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 85 دے پیسہ کے بجائے 1 روپیہ منافع بڑھایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پمپس مالکان کی جانب سے منافع مزید بڑھانے اور فوری واضح نوٹیفکیشن پر زور دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پمپس کی بندش کا معاملہ، مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے ، پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

Leave a Reply