عنبرین فاطمہ

احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم شخص کا حملہ

ہم دوست نیوز:(اہم خبر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ غازی آباد میں سنئیر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ خاتون صحافی عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کی سینئر خاتون صحافی اور سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے ڈنڈوں سےحملہ کر کے ونڈ سکرین توڑ دی۔

صحافی عنبرین فاطمہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنی کار پر نکلیں تو نامعلوم شخص نے تعاقب شروع کر دیا۔ کار جیسے ہی ایک تنگ گلی میں پہنچی تو نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا۔ عنبرین فاطمہ نے کار دوڑا دی ،جس پر نامعلوم شخص سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا ۔پولیس نے نامعلوم حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
دوسری جانب عنبرین فاطمہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اس کے باوجود مجھ پر اور میری فیملی پر جان لیوا حملہ ہوا، جو قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میاں ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی

اس واقعہ پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‏نامور صحافی احمد نورانی کی اہلیہ صحافی عنبرین فاطمہ سے فون پر بات چیت ہوئی ۔

فون پر مجھے گزشتہ رات کے واقعے ، خود اور گاڑی پر ڈنڈے برسانے کی تفصیل بتائی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حملے اور ”جان سے مار دوں گا“ کی دھمکیاں دیتے وقت گاڑی میں ان کےبچے بھی سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ عنبرین کا حوصلہ قابل فخر ہے۔

Leave a Reply