پیٹرول

پیٹرول کی تلاش میں دربدر شہریوں کے لئے اچھی خبر

پیٹرول کی تلاش میں دربدر شہریوں کے لئے اچھی خبر

ہم دوست نیوز:( خوشخبری )‏پیٹرول کی تلاش میں دربدر شہریوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن اور پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر 99 پیسے مارجن بڑھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ای سی سی میں ڈیلر مارجن کے حوالے سے بھیجی گئی سمری منظور کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز پیٹرول پمپس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پمپس کی بندش کا معاملہ، بڑی خبر آ گئی

Leave a Reply