فواد چودھری نے قوم کو تین بڑی خوشخبریاں سنا دیں

ہم دوست نیوز:( اہم خبر) پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے قوم کو تین بڑی خوشخبریاں سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق 25 نومبر کی شب 10 بج کر 47 منٹ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میرے پاس قوم کے لیے تین اچھی خبریں ہیں۔

انہوں نے پہلی اچھی خبر سنائی کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسیشن ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔

فواد چودھری دوسری خبر سنائی کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی تلاش میں دربدر شہریوں کے لئے اچھی خبر

انہوں نے تیسری خبر یہ سنائی کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

Leave a Reply