بڑی خبر ،نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف

بڑی خبر ،نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف

ہم دوست نیوز:( اہم خبر) پاکستان کے قومی رجسٹریشن کا ادارہ (نادرا) کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹیگیشن ایجینسی (ایف آئی اے ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق پرویز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں طارق پرویز نے مزید بتایا کہ بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے سے ہیکرز باآسانی فراڈ کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مالی فراڈ کے کیس آتے ہیں تو جب کسی کو پکڑتے ہیں تو کوئی بوڑھا شخص یا خاتون ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے بینکنگ سسٹم کے لیے انقلابی سہولت متعارف کرا دی

Leave a Reply