نادرا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک

نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف، نادرا نے تردید کر دی

نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف، نادرا نے تردید کر دی

ہم دوست نیوز:( اہم خبر) قومی رجسٹریشن کے ادارے ( نادرا) نے ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے طارق پرویز کے قائمہ کمیٹی میں دیئے گئے بیان پرتردید جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ عوام کا بائیومیٹرک ڈیٹا مکمل طور پرمحفوظ ہے، ڈیٹا ہیک نہیں ہوا، اس سے متعلق بیان غلط فہمی اورناسمجھی پرمبنی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا نے ایف آئی اے سےغیرضروری اورغلط بیانی پروضاحت طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر ،نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف

واضح رہے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق پرویز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا تھا کہ نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہو گیا تھا۔

Leave a Reply