پاکستان نے کن 7 ملکوں پر سفری پابندیاں لگائیں؟

پاکستان نے کن 7 ملکوں پر سفری پابندیاں لگائیں؟

اسلام آباد:( ہم دوست نیوز) کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر پاکستان نے 7 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے 7 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کیا ہے وہ یہ ہیں، ساؤتھ افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیکیو، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوسٹ وانا ۔

صرف ایمرجنسی صورتحال پاکستانی مسافروں کو ان ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہو گی اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم دیکھانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

اس کے علاؤہ مسافروں کو بورڈنگ سے قبل 72 گھنٹے پرانی پی سی آر کی منفی رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔

Leave a Reply