سابق ریسلنگ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ: حملہ آور گرفتار

سابق ریسلنگ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ: حملہ آور گرفتار

ہم دوست نیوز ( نیویارک ): ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای ) کے معروف ریسلر، اور سابق ورلڈ ریسلنگ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ کرنے والے نوجوان کو نیویارک پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ریسلر سیتھ رولنز، ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ’منڈے نائٹ را‘ میں اپنے میچ کے بعد سابق ورلڈ چیمپین سیٹھ رولنز واپس جا رہے تھے کہ تماشائیوں میں سے ایک فین نے ان پر حملہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیتھ رولنز حملہ کرنے والے نوجوان سے گتھم گتھا ہیں۔ موقعے پر موجود ڈبلیو ڈبلیو ای کی سیکیورٹی نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کروایا اور نوجوان کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

سابق چیمپئن سیتھ رولنز حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply