مہنگائی سے ستائے لوگوں کی نظریں پیپلز پارٹی کی طرف ہیں: راجہ پرویز اشرف

مہنگائی سے ستائے لوگوں کی نظریں پیپلز پارٹی کی طرف ہیں: راجہ پرویز اشرف

ہم دوست نیوز ( لاہور ): سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا رویہ ملک کو نقصان پہنچاتا ہے ، ملک جس سمت جارہا ہے بہت خوفناک صورتحال ہے ، حکمرانوں کا رویہ غیرمتزلزل ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی اور غربت سے ستائے ہوئے عوام کی نظریں اب پیپلز پارٹی کی طرف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ حکومت نے پہلےدن سے پارلیمان کونظر انداز کیا ، کسی کو نہیں پتاکل پیٹرول کی قیمت کیا ہوگی ، دنیا بھرمیں مہنگائی کی شرح میں17 فیصد کمی ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت وقت سے درخواست ہے اپنا رویہ درست کریں ، سیاست میں گالم گلوچ کا ٹریند چل پڑا ہے۔ اسکو ختم کریں۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کا کام ہے کہ عوام کے مسئلوں پر نظر رکھے ، ہمارا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہے ، ہم میدان عمل میں ہیں اور ہر سیٹ پر مقابلہ کریں گے۔

Leave a Reply