ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کیلیے سخت احکامات جاری

ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کیلیے سخت احکامات جاری

ہم دوست نیوز ( لاہور ): انتظامیہ کی جانب سے شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عمل کروانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی یقینی بنائی جائے۔

اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز کو تحریری احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی بیاہ میں ون ڈش اورمقررہ اوقات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Reply