قوم کو عمران خان کے فلسفے نہیں، پیٹرول گیس بجلی چاہیے: مریم اورنگزیب

قوم کو عمران خان کے فلسفے نہیں، پیٹرول گیس بجلی چاہیے: مریم اورنگزیب

ہم دوست نیوز ( لاہور ): سوشل میڈیا پر سوال پوچھا جارہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب یا شرکت کی دعوت کیوں نہیں دی گئی۔

اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ” عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں آپ کو اس لئے نہیں بلایا گیا کیونکہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں ۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ عمران صاحب جھوٹ کے دریا بہا کر ”ایمان“ اور ریاست ِ مدینہ پہ اپنی گھٹیا سیاست چمکاتےہیں، عمران صاحب قوم کو آپ کی حسد سے بھری تقریروں کی نہیں، آٹا، چینی گھی، دوائی کی سستی قیمت چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لے کر آپ سر عام روز جھوٹ بولتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے لکھا کہ عمران صاحب قوم کو آپ کے فلسفے نہیں، بجلی گیس پٹرول چاہئے، سستے داموں پر…

حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے آپ نہیں۔

Leave a Reply