کورونا کی نئی قسم سے نمٹنے کیلیے پی سی بی نے میٹنگ طلب کرلی

کورونا کی نئی قسم سے نمٹنے کیلیے پی سی بی نے میٹنگ طلب کرلی

ہم دوست نیوز ( لاہور ): کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دوبارہ سے کئی چیلنجز کھڑے ہوگئے ہیں۔ اسی سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں پروڈکشن کمپنی کے عملے کے سفری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں کام کرے گا۔

تفصیل کے مطابق آئندہ ماہ پاکستان کراچی میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گا لیکن عملے کے ارکان کی ایک بڑی تعداد کا تعلق جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور افریقہ کے دیگر حصوں سے ہے جہاں گزشتہ ہفتے COVID-19 کی تازہ ترین شکل ‘Omicron’ دریافت ہوئی تھی جس کے بعد پوری دنیا کی جانب سے ان علاقوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

اسی سلسلے میں پی سی بی کی طرف سے میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں ممنوعہ ممالک کے کھلاڑیوں اور عملے کو پاکستان لانے کے متعلق تفصیلات زیر بحث لائی جائیں گی۔

کورونا کی نئی قسم سے نمٹنے کیلیے پی سی بی نے میٹنگ طلب کرلی” ایک تبصرہ

Leave a Reply