چٹاگانگ ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی تباہ کن باولنگ: 32 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین بھیج دیے

چٹاگانگ میں شاہین آفریدی کی تباہ کن باولنگ: 32 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین بھیج دیے

ہم دوست نیوز ( چٹاگانگ ): چٹاگانگ میں جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں آج شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

تفصیل کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کے خلاف 32رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح انہوں نے چوتھی بار ایک اننگز میں 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

5وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی نے گراؤنڈ میں سجدہ شکر ادا کیا اور تمام قومی کھلاڑیوں نے بھی فاسٹ بولر کو مبارکباد پیش کی۔

Leave a Reply