افغان صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس طلب: قریشی کا خیر مقدم

افغان صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس طلب: قریشی کا خیر مقدم

ہم دوست نیوز ( اسلام آباد ): سعودی عرب نے او آئی سی کا خصوصی اجلاس افغانستان کی صورت حال پر غور و فکر کیلئے 17دسمبر کو طلب کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اس خبر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق انہوں نے کہا کہ امید ہے او آئی سی رکن ممالک اس پیشکش کا مثبت جواب دیں گے کیونکہ افغانستان او آئی سی کے بنیادی رکن ممالک میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج افغان بہن بھائیوں کو پہلے سے زیادہ ہماری ضرورت ہے۔ افغان عوام کو خوراک و ادویات کی قلت جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ سردیوں کے موسم کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔او آئی سی اور ہم سب کو ملکر افغان بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔

Leave a Reply