کترینہ کیف اور وکی کوشل کب شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں؟

کترینہ کیف اور وکی کوشل کب شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں؟

ہم دوست نیوز ( ممبئی ): ممبئی میں فلم میڈیا کے ذرائع کے مطابق طویل عرصے سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل شادی کیلیے تیار ہیں اور رواں ماہ سات دسمبر سے نو دسمبر کے دوران راجھستان میں شادی کے رشتے میں بندھ جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق شادی کی مکمل تیاریاں ہوچکی ہیں۔ رسم و رواج کی تیاریاں، رشتے داروں اور مہمانوں کے کارڈز اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گرم افواہوں کے مطابق اداکار اور اداکارہ سب سے پہلے کورٹ میں ایک دوسرے سے ایجاب و قبول کریں گے اور بعد میں شادی کی رسمی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق راجھستان میں شادی کے بعد نو شادی شدہ جوڑے کی طرف سے ممبئی میں ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں فلم انڈسٹری کی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

Leave a Reply