میشا شفیع

ہتک عزت کیس، گلوکارہ میشا شفیع نے جواب جمع کروا دیا

لاہور:(ہم دوست نیوز)‏سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی،گلوکارہ میشا شفیع نے عدالت پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی حامی بھر لی۔

میشا شفیع نے علی ظفر کی طلبی کی درخواست پر جواب جمع کروایا دیا ،میشا شفیع نے کہا کہ 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان آوں گی ان چار دنوں میں علی ظفر کے وکلا جرح مکمل کر سکتے ہیں ۔ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں کام کی وجہ سے مختلف ممالک کا سفر کرنا ہوتا ہے ۔

عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ میں بیس دسمبر کے بعد واپس چلی جاوں گی، ہہلے ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست دی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

میشا شفیع نے کہا کہ میں اب ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر زور نہیں دینا چاہتی ،میرے خاوند کینڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکے ہوئے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے ۔میرے خاوند کےبیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے ہی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:علی ظفر کیس، میشا شفیع عدالت پیش ہونے کو تیار مگر کیسے؟

عدالت نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply