فوڈ ڈیلیوری بوائے

کھانا دینے آئے تو گھنٹی کیوں بجائی؟ فوڈ ڈیلیوری بوائے پر فائرنگ

‏لاہور: (ہم دوست نیوز) کھانا دینے آئے تو گھنٹی کیوں بجائی؟ فوڈ ڈیلیوری بوائے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سوسائٹی کے علاقہ میں فوڈ ڈیلیوری بوائے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، مبینہ طور پر گھر کی گھنٹی بجانے پر ملزمان تیش میں آ گئے اور فائرنگ کر دی ۔

پولیس کے مطابق ڈیلیوری بوائے کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد ٹانگ میں گولی ماری، تھانہ ستو کتلہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان علی مہر کی میت شکارپور روانہ

Leave a Reply