قومی اسکواڈ

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

‏لاہور:( ہم دوست) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 15 رکنی اور ون ڈے سیریز کے لئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیاگیا،عبداللہ شفیق بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔

تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر ،شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
‏قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل 17 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان شامل ہیں ۔دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی اور حارث رؤف شامل

افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز اور محمد رضوان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

‏محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
منصور رانا کو منیجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے،‏اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور شاہد اسلم بطور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شامل ہیں۔
فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
‏نجیب سومرو ٹیم ڈاکٹر اور احسن افتخار ناگی ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر مقرر کیے گئے ہیں،کرنل ریٹائرڈ عمران سیکورٹی منیجر اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری ، شائقین کے لئے اچھی خبر

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ متوازی ہے، ‏اسکواڈ کی تعداد کم کرنے کی وجہ سے شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
محمد وسیم نے کہا کہ انجری کے بعد نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا ہے

Leave a Reply