الیکٹرانک ووٹنگ مشین عارف علوی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلکولیٹر کی طرح کام کرتی ہے: عارف علوی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلکولیٹر کی طرح کام کرتی ہے: عارف علوی
اسلام آباد:(ہم دوست نیوز)‏ صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کیلئے ان تھک کاوشوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتا ہوں.

عارف علوی نے کہا کہ ای وی ایم سے انتخابات کے شفاف انعقاد میں سہولت ہو گی،پچھلے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے،‏ہر حلقے میں الزام لگایا گیا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ اب اس نظام کو ٹھیک کرنے جا رہے ہیں،2013کے الیکشن میں بیلٹ باکس اور پریزائیڈنگ افسران غائب ہوئے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلکولیٹر کی طرح کام کرتی ہے،
صدر مملکت نے کہا کہ ‏5بجے جب پولنگ ختم ہو گی تمام پولنگ افسران کے ہاتھ میں ان کے ووٹ ہوں گے،ای وی ایم سے متعلق الیکشن کمیشن جلد نوٹیفکیشن جاری کرے گا، اس کے بعد اخبارات میں اشتہارات دیں گے ،ای وی ایم سے ووٹوں کی چوری جیسے الزامات کا خاتمہ ہو گا۔

Leave a Reply