ایچ آئی وی ایڈز

دنیا 2023 تک ایچ آئی وی ایڈز کی مہلک بیماری کا خاتمہ چاہتی ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

‏اسلام آباد:( ہم دوست) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی وی ایک مہلک بیماری ہے ،دنیا بھی کی کوششوں اور ریسرچ سے اس مہلک بیماری کے لیے دوائیاں تیار ہوئیں۔

فیصل سلطان نے کہا کہ ایچ آئی وی کے اعدادوشمار کچھ ممالک میں اوپر ہی جا رہے ہے۔لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی کی تعداد بڑھ رہی ہے۔‏2023 تک دنیا اس مہلک بیماری کا خاتمہ چاہتی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ایڈز ایسی بیماری ہے جس میں ہر کسی کے ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے۔حکومت پاکستان کی بھی اس میں ایک ذمہ داری ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک سٹریٹیجی بنا دی گئی ہے،حکومت سے اس کے حوالے سے فنڈز بھی ریلیز کرائیں گے۔‏اس میں علاج بیماری کے پھیلاؤ کو روکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں دیکھا جاتا ہے کہ سوئیوں اور سرنج کے دوبارہ استعمال سے یہ پھیلتا ہے،ہم نے اپنے معاشرے کو اس طرح ڈھالنا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز کے مریض کو اپنے سے الگ نا سمجھا جاتا ہو۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایک چیز واضح ہے پبلک پیلتھ کی دنیا میں سب کا بچاؤ ضروری ہے‏آپ سب سے گزارش ہے اس طرح کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔جو اقدامات کیے گئے ہیں اس سے خاطر خاہ نتائج نظر آئینگے۔جب وائرس دب جاتا ہے تو اگلے بندے کا بچاؤ ممکن پوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایڈز کا عالمی دن منانے کا مقصد اس بیماری بارے آواز بلند کرنا ہے : ڈاکٹر یاسمین راشد

Leave a Reply