کراچی:( ہم دوست) ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقہ اختر کالونی میں 2 بہنوں پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیزاب سے جھلس کر دونوں خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے ضلع گھوٹکی میں بھی تیزاب گردی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے ، جس میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نقیب اللہ قتل کیس ، کیس کے سابق تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان پیش نہ ہو سکے