رحیم یار خان 4 خواتین قتل

رحیم یار خان میں قتل کی اندوہناک واردات، 4 خواتین غیرت کے نام پر قتل

رحیم یار خان میں قتل کی اندوہناک واردات، 4 خواتین غیرت کے نام پر قتل

رحیم یار خان:( ہم دوست ) رحیم یار خان میں تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود میں 4 خواتین کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر 4 عورتوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق عورتوں کو قتل کرنے کا واقعہ تھانہ کوٹسمابہ کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق پکار 15 پر اطلاع پا کر کوٹسمابہ اور قریبی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع سے مبینہ ملزمان ساجد اور سلیمان رند کو گرفتار کر لیا،پولیس نے گرفتار ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔
پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پی ایف ایس ٹیم بہاولپور کو طلب کر لیا۔
صادق آباد: ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 9 افراد کو قتل کر دیا
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کو اس معاملہ کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply