اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف بلوچستان کی مشترکہ کارروائی

اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف بلوچستان کی مشترکہ کارروائی

‏کوئٹہ: ( ہم دوست) اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف بلوچستان نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ‏پشین کے علاقے کلی بوتی میں غار میں چھپائی گئی 845کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔‏برآمد کی گئی منشیات میں 505 کلوگرام مارفین اور 340 کلوگرام ہیروئن شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلہ،زمین لرز اٹھی

اے این ایف کے مطابق ‏منشیات افغانستان سے اسمگل کر کے ایک غار میں ذخیرہ کی گئی تھیں،‏ برآمد شدہ منشیات براستہ گوادر بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

Leave a Reply