سعد رضوی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

خانیوال:( ہم دوست) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے خانیوال سے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے پی پی 206 خانیوال سٹی پارک میں جلسے کا انعقاد کیا جس میں سعد رضوی نے شرکت کی۔ جلسہ گاہ میں پاکستان تحریک لبیک کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی۔

سربراہ تحریک لبیک حافظ سعد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن 16 دسمبر کو ہے لیکن آپ ابھی جیت گئے ہو، حکومت نے سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کے ناخن تک زور لگا لیا کہ لبیک نہ ہو لیکن پھر بھی لبیک لبیک ں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمار ایجنڈا اسلامی،جھنڈا بھی اسلامی اور جھنڈے کا ڈنڈا بھی اسلامی ہے، پہلے سب ٹیڑھے کام سیدھے کروا لیں پھر دین بھی تخت پر آ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم تنظیم کے جتھوں کے ہاتھوں اغواء اور تشدد کے بعد پولیس اہلکار شہید

حافظ سعد نے مزید کہا آپ نے الیکشن کےدن پر کسی کو کچھ نہیں کہنا لیکن آنکھیں کھلی رکھنی ہیں۔

Leave a Reply