خانیوال ضمنی الیکشن پی پی 206 پولنگ جاری

خانیوال ضمنی الیکشن پی پی 206 پولنگ جاری

خانیوال:(ہم دوست) خانیوال پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
پی پی 206 خانیوال میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 لاکھ 30 ہزار 698 ہے اور حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خانیوال ضمنی الیکشن،علی حیدر گیلانی نے نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پنجاب اسمبلی کے اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم، پیپلز پارٹی کے میر واثق سرجیس حیدر ترمذی اور تحریکِ لبیک پاکستان کے شیخ اکمل انتخاب کی دوڑ میں شامل ہیں۔

واضح رہے یہ نشست مسلم لیگ ن کے نشاط احمد ڈاھا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

Leave a Reply